ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تریپورہ:کانگریس، سی پی ایم انتخابی کمیشن سے ناخوش، دوبارہ ووٹنگ کا مطالبہ

تریپورہ:کانگریس، سی پی ایم انتخابی کمیشن سے ناخوش، دوبارہ ووٹنگ کا مطالبہ

Mon, 29 Apr 2019 11:17:36    S.O. News Service

اگرتلا،29/اپریل(ایس او نیوز؍یواین آئی) تریپورہ میں اپوزیشن پارٹی کانگریس اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی(سی پی ایم)نے الیکشن میں بے ضابطگیوں اور ساز باز کا الزام لگاتے ہوئے انتخابی کمیشن کو وارننگ دی ہے کہ اگر منصفانہ الیکشن اور مغربی تریپورہ کے50/فیصد بوتھوں پر دوبارہ ووٹنگ نہیں کرائی گئی تو وہ ان معاملوں کے سلسلہ میں سپریم کورٹ کا رخ کریں گے۔کانگریس کا کہنا ہے کہ مغربی تریپورہ میں تقریباً 500/انتخابی اہلکاروں سمیت ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ حقیقی رائے دہندے تشدد اور انتخابی عمل کے سازباز کی وجہ سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال نہیں کرپائے ہیں۔اس لئے اس سیٹ پر پھرسے الیکشن کرائے جانے چاہئے۔سی پی ایم نے پہلے 865/بوتھوں پر دوبارہ ووٹنگ کرائے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن اب وہ بھی دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کررہی ہے۔مغربی تریپورہ کے انتخابی افسر ڈاکٹر سندیپ ایم مہاتمے نے عام لوگوں کی جانب سے 433/بوتھوں پر بے ضابطگیوں اور غیر قانونی سرگرمیوں اور اپوزیشن کے ذریعہ پھر سے الیکشن کرائے جانے کے مطالبوں کے سلسلہ میں انتخابی کمیشن کو تفصیلی رپورٹ بھیجی ہے۔انتخابی کمیشن کے باقی مشاہد اور سابق ڈپٹی الیکشن کمشنر ونود جتشی اور دیگر مشاہدوں نے بھی پولنگ بوتھوں کے مکمل ویڈیو فوٹیج کی جانچ کی ہے اور اس کی رپورٹ انتخابی کمیشن کو بھیجی ہے۔اس دوران سی پی ایم نے اپنے مطالبات کے سلسلہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کے لئے دباؤ بنانے کے لئے پیر کو مکمل پارلیمانی حلقہ میں بڑے پیمانہ پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا۔


Share: